انسانی امداد،ایران کی قطر میں بڑے پیمانے پرفضائی وبحری سروسز کا آغاز

انسانی امداد،ایران کی قطر میں بڑے پیمانے پرفضائی وبحری سروسز کا آغاز

تہران:قطر اوردوسرے خلیجی ملکوں کےدرمیان پیدا ہونے والے سفارتی تنازع کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران نے قطر میں انسانی امدادی آپریشن کی آڑ میں بڑے پیمانے پر فضائی اور بحری سروسز کا آغاز کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چار عرب ملکوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر کے سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کے بعد ایران کی طرف سے دوحہ میں غیرمعمولی مداخلت شروع ہوگئی ہے۔
ایران نے دوحہ کے لیے اپنی فضائی سروسز بڑھا دی ہیں اور انسانی امداد کی فراہمی کی آڑ میں ایک بندرگاہ کو دوحہ تک آمد ورفت کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔قطرمیں ایرانی مداخلت ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہے جب ایران پہلے خطے کے چارملکوں عراق، شام، لبنان اور یمن میں کھلم کھلا مداخلت کا مرتکب ہے۔
اب تہران نے قطر میں انسانی امداد پہنچانے کی آڑ میں فضائی اور بحری آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔مبصرین کا کہنا تھا کہ ایران خلیجی ملکوں کے قطر کےساتھ سفارتی بحران کو اپنے لیے موق غنیمت سمجھتے ہوئے قطر میں اپنی موجودگی اورمداخلت کو بڑھا رہا ہے۔

بہ ظاہر ایران کی طرف سے دوحہ کےساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہےمگر ان تعلقات کے پس پردہ دوحہ کو اپنے چنگل میں پھنسانے کی مذموم کوشش ہے۔
ایران کی سرکاری ایئرلائن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ تہران اور شیراز کے ہوائی اڈوں سے چار پروازیں غذائی سامان کے ساتھ قطر روانہ کی گئی ہیں۔ ایرانی حکومت کے ایک دوسرے عہدیدار کا کہنا ہے کہ تہران کی جانب سے دوحہ کے لیے پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ایران اور قطر کے درمیان فضائی نقل وحمل میں مزید تیزی لائی جائےگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.