میرے بنیادی حقوق بری طرح سلب کیے جارہے ہیں: نواز شریف

میرے بنیادی حقوق بری طرح سلب کیے جارہے ہیں: نواز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تقریباً 100 پیشیاں بھگت چکا ہوں، یہ اپنی نوعیت کا عجیب مقدمہ ہے، یہ چل تو احتساب کورٹ میں رہا ہے لیکن ڈوریں سپریم کورٹ سے ہلائی جا رہی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خواجہ حارث آج میرے ریفرنس سے دستبردار ہوگئے، ایسی اطلاعات دوسرے وکیل کی جانب سے بھی آرہی ہیں چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں ہمارے کیس کا فیصلہ دیا جائے۔ آج احتساب عدالت نے نیا وکیل کرنے کا کہا ہے، نیا وکیل کرنے کیلئے احتساب عدالت سے وقت مانگا ہے۔ خواجہ حارث نے کہا تھا ہفتہ اور اتوار کو پیش نہیں ہوسکتا، کوئی بھی وکیل شرائط کی وجہ سے پیش ہونے کو تیار نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آرمی چیف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ میں وکیل کی خدمات سے محروم ہوگیا ہوں۔ کیا کسی مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو رہی ہے۔ میرے بنیادی حقوق بری طرح سلب کیے جارہے ہیں، اگر کوئی وکیل تیار کروں تو اسے کیس کا مطالعہ کرنے میں وقت لگے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ اب تک بہت سے راز کھل چکے ہیں، مجھے اپنی اہلیہ سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو اقامے پر نکالا گیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کل سے شروع ہو گی
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں