بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نظر

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نظر
کیپشن: Image Source: Cricket World Cup Twitter Account

بر سٹل :بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نظر ہو گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائیٹ دےدیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق، انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ 2019 کا اہم ترین میچ بارش کی نظر ہو گیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ منسوح ہونے پر شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ، ورلڈ کپ کا 16 واں میچ کھیلا جانا تھا جو بارش کے باعث نہیں کھیلا جا سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ۔


بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی ہو سکا ، میچ کےلئے امپائرز کو گراﺅنڈ کا معائنہ کرنا تھا جو مسلسل بارش کے باعث نہیں کیا جا سکا ، اس سے پہلے بھی ایونٹ کے 2 میچ بارش کی نظر ہو چکے ہیں ۔