Get Alerts

آسٹریا: ہائی سکول میں فائرنگ،طلبہ اور اساتذہ سمیت 9 افراد جاں بحق

آسٹریا: ہائی سکول میں فائرنگ،طلبہ اور اساتذہ سمیت 9 افراد جاں بحق

گریز : آسٹریا کے شہر گریز میں ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں طلبہ اور اساتذہ شامل ہیں، جب کہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکول کے ایک طالب علم نے اچانک سکول کے اندر ہی فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر جان لے لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سکول کی مکمل تلاشی کے بعد اسے محفوظ قرار دے دیا گیا۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ فی الحال پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس حملے کے محرکات اور پسِ منظر کو جانچا جا سکے۔

ٹیگز: