لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ایسے ہیں جو ملک میں کامیابیوں اور خوشخبریوں پر خوش نہیں ہوتے اور ملک کی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے خلاف کام کر رہی ہے جبکہ حکومت عوام کی فلاح کے لیے سرگرم عمل ہے۔