Get Alerts

پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18% ٹیکس مسترد کر دیا

پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18% ٹیکس مسترد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ 2025-26 میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے عوام کے لیے سستی بجلی کے دروازے بند کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ حکومت بجائے ریلیف دینے کے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کر رہی ہے۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی اپنی حکومت میں تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کر چکی ہے اور ہمیشہ عام آدمی کو ریلیف دینا ترجیح رہی ہے۔

انہوں نے موجودہ بجٹ میں تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کو مہنگائی کے مقابلے میں ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے عوامی مشکلات کو مزید بڑھائیں گے۔

ٹیگز: