Get Alerts

گرمی کی شدت برقرار، پنجاب حکومت کا عوامی مقامات پر ریلیف سہولیات بڑھانے کا فیصلہ

گرمی کی شدت برقرار، پنجاب حکومت کا عوامی مقامات پر ریلیف سہولیات بڑھانے کا فیصلہ

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوا چلنے کے باوجود گرمی کی شدت میں کمی نہ آسکی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی ریلیف کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اہم چوراہوں اور رش والے مقامات پر سائے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو دھوپ اور گرمی کی شدت سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنا بنیادی ترجیح ہونی چاہیے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مریم نواز نے ویگن اسٹینڈز، بس ٹرمینلز اور ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے ٹھنڈے پانی، پنکھے اور کولرز کی فوری تنصیب کی ہدایت بھی کی ہے، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: