اسلام آباد: آرمی چیف سے پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیم نے ملاقات کی ہے،آئی ایس پی آرکےمطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے پشاورزلمی کی ٹیم کو جیت کی مبارکباددی۔ آرمی چیف نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے،جو قوم کو متحد رکھتا ہے ، پاکستان کھیلوں کےلیے ایک پرامن ملک ہے۔
"We r soldiers of Pak & stand with Pak Army in promoting peace & national harmony. Ack sacrifices by Army for bringing peace and stability". pic.twitter.com/vgHDi1glAk
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 11, 2017
اس سے قبل زلمی کے باولر محمد اصغر نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اس بڑی دعوت کی خوشی کو مداحوں کیساتھ بھی شیئر کیا تھا۔ اور کہا کہ وہ آج جلدی اٹھ گئے ہیں کیونکہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے جانا ہے۔
اسپن بولر نے پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور پی ایس ایل فائنل میں 16رنز دے کر تین وکٹیں بھی حاصل کیں اور ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔
Peshawar Zalmi met COAS. Pak peace/sports loving cty. Cricket Pak's most favourite sport,unites nation. Conveyed thanks for foreign players. pic.twitter.com/U5PLh71th5
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 11, 2017