جوتا پھینکنا،سیاہی پھینکنا غیر اخلاقی عمل ہے:عمران خان کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت

جوتا پھینکنا،سیاہی پھینکنا غیر اخلاقی عمل ہے:عمران خان کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت
کیپشن: سکرین شاٹ

فیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوازشریف پر جوتا اچھالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ان پر جوتا پھینکتا تو وہ اسے کیچ کر لیتے،جوتا پھینکنا،سیاہی پھینکنا غیر اخلاقی عمل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایک دوسرے کی اتنی تذلیل ،ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں:خواجہ سعد رفیق کا ٹوئٹ

ذرائع کے مطابق عمران خان نے فیصل آباد پہنچنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رہنما پر جوتا مارنا یا سیاہی پھینکنا سیاسی اور جمہوری طریقہ نہیں، میں عوام سے کہتا ہوں ایسا کسی صورت نہیں ہونا چاہئے،عام لوگوں سے بھی کہتا ہوں، ایسے کام نہیں ہونے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ نعیمہ میں نواز شریف پر جوتا پھینک دیا گیا

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں،اگر ہم کامیاب ہوگئے تو ریاست مضبوط ہوگی،سینیٹ فیڈریشن کی ہوتی ہے،سینیٹ میں تمام صوبوں کا حصہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید اور فواد چوہدری کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہے،نوازشریف کو ضیاءالحق والی اسٹیبلشمنٹ نہیں ملی ہے،نوازشریف کو ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی عادت رہی ہے،ملک میں فوج اور عدلیہ نیوٹرل ہے۔یاد رہے کہ عمران خان آج فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔