دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نوجوان کھلاڑی سیف بدر کو آوٹ کرنے پر کراچی کنگز کے شاہد آفریدی کی بدتمیزی پر سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔لیکن دوسری جانب نوجوان سیف بدر نے ایسا پیغام جاری کر دیا ہے کہ جان کر شاہد آفریدی بھی شرمندہ ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ نوجوان کھلاڑی سے بدتمیزی پر مداحوں کی آفریدی پر تنقید
سیف بدر نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں آوٹ ہونے کی اپنی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ”میں اب بھی آپ کو پسند کرتا ہوں۔“ اس کیساتھ ہی انہوں نے Legend#کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Still love you Shahid bhai❤️ #legend https://t.co/BhscumlPz0
— Saif Badar (@imSbadar) March 10, 2018
اس ٹوئٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے بھی ری ٹوئٹ کی اور سیف بدر سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ” کچھ بھی ہوا میں اس پر معذرت خواہ ہوں، وہ میچ کا مومینٹم تھا۔۔۔ میں ہمیشہ اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ تمہارے لئے نیک خواہشات۔۔۔“
Im sorry what happened that was momentum of the game..I always support my youngester.Good luck
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 11, 2018