نیب چیئرمین کے اختیارات سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

نیب چیئرمین کے اختیارات سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب)چیئرمین کے اختیارات سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے، نیب اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گا،اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصلے میں چیئرمین نیب کے اختیارات کی تشریح کی تھی ۔

نیب نے کہاہے کہ امجد مصطفی ضمانت فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی ،اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی اے افسر امجد مصطفی ملک کی ضمانت منظور کی تھی ،اسلام آبادہائیکورٹ نے ضمانت کا 56 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا،اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصلے میں ملزم کی گرفتاری کی بنیادی شرائط طے کی تھیں ، ہائیکورٹ نے مجرمانہ نیت اورمالی فوائد کے ثبوت بھی لازمی قراردیئے تھے۔عدالت نے چیئرمین نیب کے اختیارات گرفتاری بنیادی حقوق کے منافی قراردیئے تھے۔