بھارتی کسانوں نے 26 مارچ کو ایک بار پھر' بھارت بند 'کا اعلان کر دیا

 بھارتی کسانوں نے 26 مارچ کو ایک بار پھر' بھارت بند 'کا اعلان کر دیا

نئی دہلی : بھارتی کسانوں نے 26 مارچ کو ایک بار  پھر' بھارت بند 'کا اعلان کر دیا ہے ۔ 

 تفصیلا ت کے مطابق متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج چوتھے ماہ میں داخل ہو گیا ہے ۔ اور کسان ایک دفعہ پھر پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی تیاری  کر رہیں ہیں۔

26 مارچ کو احتجاج کو 4 مہینے مکمل ہونے پر کسانوں نے ایک بار پھر بھارت بند   کا  اعلان کر دیا ہے ۔کسانوں کا کہنا ہے  26 مارچ کے دن صبح سے شام تک دہلی کی طرف  پر امن احتجاج کیا جائے گا ۔

جبکہ دوسری طرف کسانوں کی تحریک تیز ہونے پر مودی سرکار کو  بجٹ سیشن  ملتوی کرنا پڑ گیا ۔