فضل ، زرداری اور نواز کا رابطہ، گیلانی کی  فتح کیلئے حکمت عملی طے

فضل ، زرداری اور نواز کا رابطہ، گیلانی کی  فتح کیلئے حکمت عملی طے
کیپشن: فضل ، زرداری اور نواز کا رابطہ، گیلانی کی  فتح کیلئے حکمت عملی طے
سورس: file

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کل ہو رہا ہے۔ فتح کے لیے حکومت اور اپوزیشن متحرک ہیں۔ اپوزیشن کے تین بڑوں مولانا فضل الرحمن آصف ،علی زرداری اور نوازشریف کے درمیان رابطے ہوئے ہیں ۔

اپوزیشن کے تمام ارکان کی سینیٹ ایوان میں بروقت حاضری یقینی بنانے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ہے  ۔چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری امیدوار ہیں۔

حکومت کی طرف سے وزیراعظم خود متحرک ہیں ۔سینیٹرز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔وزیراعظم عمران خان  کی طرف سے دیے جانے والے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے میں وفاقی وزرا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی کے رہنما بھی موجود ہیں۔   

تاہم وزیر اعظم کے ظہرانے میں 40 سے زائد سینیٹرز وزیر اعظم  ہاؤس میں موجود ہیں۔جی ڈی اے کے سینیٹر سید مظفر حسین شاہ وزیر اعظم کے ظہرانے میں شریک نہیں ہیں۔

ایم کیو ایم کے سینیٹرز فروغ نسیم اور خالدہ اطیب غیر حاضر  ہیں۔ ذرائع کے مطابق فروغ نسیم امریکا کے دورے پر ہیں اور وہ دبئی پہنچ چکے ہیں۔ کل سینیٹ چیئرمین کے انتخاب سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔