Get Alerts

گلگت، لینڈ سلائیڈنگ ، سڑک بلاک

گلگت، لینڈ سلائیڈنگ ، سڑک بلاک
سورس: File photo

گلگت ، بارش کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے سبب گلگت سکردو شاہراہ بلاک 

گلگت سکردو شاہراہ چماچو کے مقام پر بلاک ہونے سے دوطرف سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ 

ایف ڈبلیو او کے مطابق شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کا سو میٹر حصہ متاثر ہوا ہے۔ ایف ڈبلیو او کے جوان اورانجینئر مشین اور آلات لیکر علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

ایف ڈبلیو او کے مطابق شاہراہ بند ہونے کے بعد متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں میں کھانا تقسیم اور فیلڈ میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔سول انتظامیہ  کی مدد سے شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے۔بلاک سڑک ٹھیک ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے روڈ کا بڑا حصہ کٹ گیا ہے جبکہ بھاری پتھرے بھی آگرے ہیں۔

یاد رہے کہ گلگت سکردو روڈ پر توسیعی کام جاری ہے۔ 33 ارب روپے کے توسیعی منصوبے کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے۔

ٹیگز: