ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے انتہائی بُری خبر،پی ٹی اے نے سخت احکامات جاری کر دئیے

Tik Tok, video sharing, app, online payment, facility

اسلام آباد :پی ٹی اے نے انٹر نیٹ سروس پرووائیڈرزکمپنیوں کوصارفین کی ٹک ٹاک تک رسائی بند کرنے  احکامات جاری کر دیے،تمام سروس پرووائیڈرزصارفین کی ٹک ٹاک تک رسائی بندکردیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ک ٹاک پرپابندی عدالتی فیصلے کی روشنی میں عائد کی گئی ہے،پشاورہائی کورٹ نےآج ٹک ٹاک ایپ پرپابندی کاحکم دیاتھا۔

دوسری طرف ٹک ٹاک ترجمان کا کہنا تھا کنٹنٹ کےجائزےکیلئےٹیکنالوجیزاورماڈریشن اسٹریٹجی استعمال کی جاتی ہیں،شرائط وضوابط اورکمیونٹی گائیڈلائن کی خلاف ورزی  والےموادکابغورجائزہ لیاجاتاہے،شرائط وضوابط اورکمیونٹی گائیڈلائن کی خلاف ورزی  والےموادکابغورجائزہ لیاجاتاہے۔

ٹک ٹاک ترجمان کا مزید کہنا تھاٹک ٹاک کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں  فعال اندازمیں غیرمناسب مواد ہٹایاجاتاہے،پاکستان میں ماڈریشن کی صلاحیتوں میں ستمبرسے اب تک 250فیصداضافہ ہواہے۔

واضح رہے  پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹک ٹاک پر بندش کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی جی پی ٹی اے پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ  ٹک ٹاک عہدیداروں کو درخواست دی ہے، مثبت جواب نہیں آیا،لیکن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پشاور ہائی کورٹ میں لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی اے کی جانب سے دیے گئے بیان کی وضاحت کر دی ۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی اےکا کہنا ہے کہ 'بعض میڈیا اداروں میں خبر چل رہی ہے کہ پی ٹی اے کے ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا  ہےکہ   ٹک ٹاک کے عہدیداروں کو (غیر اخلاقی مواد ) کے حوالے سے درخواست دی گئی ہے لیکن مثبت جواب نہیں آیا،پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہمارے نمائندے نے عدالت میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا،بلکہ جو رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ہے جو کہ ریکارڈ کا بھی حصہ ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹک کی جانب سے قابل اعتراض مواد کو روکنے کے حوالے سے تعاون کیا جارہا ہے۔