ق لیگ سے متعلق پہلی دفعہ حکومت نے خاموشی توڑ دی 

ق لیگ سے متعلق پہلی دفعہ حکومت نے خاموشی توڑ دی 

اسلام آباد:وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا ہم اپنے اتحادیوں کو مل رہے ہیں،اتحادیوں سے ملاقاتیں اگلے الیکشن کیلئے بھی ہیں،حکومت اور فوج الگ نہیں ہوتے ،وہ ہمارا حصہ ہے اس میں دورائے نہیں ہے ۔

وزیراطلاعات فوادچودھری نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا علیم خان کے ترجمان نے نواز شریف سے ملاقات کی تردید کی ہے ،پنجاب میں ایک انار سو بیمار والا حال ہے ،سب کو مطمئن کرینگے ،اتحادیوں کی طرف سے وزیر اعظم پر اعتماد کا اعلان بہت جلد سامنے آئے گا ،انہوں نے کہا مسلم لیگ ق کے بہت سارے تحفظات کو دور کر دیا ہے ،ق لیگ کے اتحادی ہیں اور ان کی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔

واضح رہے اس سے قبل  فواد چودھری نے کہا  کہ اپوزیشن کو خود ایک دوسرے پر اعتماد نہیں رہا،وقت آئے گا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مستحکم ہے، تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، حکومت ان چور لٹیروں اور عدم اعتماد کے ڈرامے سے کوئی خطرہ نہیں، عمران خان مسلم امہ اور پاکستان کے لیڈر ہیں، اس سال 22 مارچ کو او آئی سی وزرا خارجہ کانفرنس کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، اب تک 29 وزرائے خارجہ نے آنے کی تصدیق بھی کر دی ہے، اس مرتبہ 23 مارچ کے دن پوری مسلم امہ، یورپی ممالک سمیت اہم ممالک کے وزرا خارجہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔