عمران خان چاہتا ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو ، بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا: شہباز شریف 

عمران خان چاہتا ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو ، بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا: شہباز شریف 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے،یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباؤ سے نجات ملے اور پاکستان کے لئے وسائل کی راہ ہموار ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاہے،پہلے آئی ایم پروگرام سے بھاگ گئے پھر اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنا کیا ہے،ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، ہیروئن جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔

مصنف کے بارے میں