مجھے قتل کرکے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، کل انتخابی ریلی کی قیادت کروں گا: عمران خان

مجھے قتل کرکے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، کل انتخابی ریلی کی قیادت کروں گا: عمران خان
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ کل دوپہر دو بجے میں خود انتخابی ریلی کی قیادت کروں گا۔ تمام لوگ شرکت کریں۔ ان کی کوشش ہے کہ مجھے قتل کرکے یا کوئی دھماکا کرکے الیکشن ملتوی کرائیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ خون کے آخری قطرے تک ان کا مقابلہ کروں گا۔ ظل شاہ کے قاتل نگران حکومت میں بیٹھے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہمارے کارکن کی شہادت پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر وزیر اعلیٰ ، آئی جی اور سی سی پی او سے استعفیٰ لے۔ 

عمران خان نے کہا کہ گزشتہریلی میں جب مجھے 3 بجے پتا چلا کہ آنسو گیس کی شیلنگ ہو رہی ہے تو میں نے 5 بجے ریلی کینسل کرنے کا اعلان کیا۔ پارٹی کو کہنا چاہتا ہوں کہ سب تیار ہو جائیں کل لیڈ کروں گا۔ لاہور کے لوگ نکلیں یہ بتانے کیلئے کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔