عوام نے بتا دیا ان کا لیڈر عمران خان ہے، یہ ڈنڈے کے زور پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں: لطیف کھوسہ

عوام نے بتا دیا ان کا لیڈر عمران خان ہے، یہ ڈنڈے کے زور پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں: لطیف کھوسہ


لاہور : رہنما پاکستان تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یہ حکومت آئین و قانون کو نہیں مانتی، یہ سمجھتے ہیں ڈنڈا شاہی سے حکمرانی کرلیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل اس حکومت کی بوکھلاہٹ سب نے دیکھ لی ہے، ان لوگوں نے ملک کو قید خانہ بنادیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مجھے گرفتار کر کے 6 گھنٹے تک بٹھائے رکھا، کل انہوں نے لاہور میں 6 مقدمات درج کیے ہیں، میرے خلاف مضحکہ خیز مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل جوپکڑ دھکڑ ہوئی عوام اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، جب تک ہمارا مینڈیٹ بحال نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کچھ کہتی ہے مگر وہ بھی آفیشل ویب سائٹ کا ڈرامہ پوری دنیا نے دیکھ لیا، چار حلقوں کا آڈٹ کروا لیں، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا، اسلام آباد کے کسی حلقے کا آڈٹ کروا لیں، خواجہ آصف، نواز شریف، عون چودھری کے حلقوں کا آڈٹ کروا لیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی سے لے کر 8 فروری تک کے معاملات کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جائے۔ عوام نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی عوام کا لیڈر ہے۔

مصنف کے بارے میں