ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سہ پہر 1:15 بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہوگا۔
اس میچ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے: صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسین۔ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ سکورر رہ چکے ہیں۔ سیریز کے باقی دو میچ 13 اور 15 مارچ کو ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نئی کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان شاہینز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی اچھی کارکردگی دیں گے۔
پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، جبکہ سکواڈ میں محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، معاذ صداقت اور شامل حسین بھی شامل ہیں۔