Get Alerts

اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جاراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت اور کویت پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسی طرح وزیر خارجہ نے بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزیانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ حالات اور حملوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

ٹیگز: