Get Alerts

اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، فلسطین اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، فلسطین اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے بحیرۂ احمر، باب المندب اور فلسطین، بالخصوص مشرقی یروشلم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کے معاملے پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے، مشترکہ مشاورت جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: