بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، لائن آف کنٹرول کیخلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، لائن آف کنٹرول کیخلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے ٹنڈر، سبز کوٹ، کھوئی رٹہ، بارن، بکسر اور خنجر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہری محمد رضوان شہید جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ولایت بی بی اور عبدالعزیز شامل ہیں۔

گزشتہ مہینے بھمبر میں سماہنی سیکٹر پر مکار بھارت کی بزدل فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور آبادیوں پر بھی گولے داغے۔ مقبوضہ کشمیر پر ناجائز تسلط برقرار رکھنے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے بھارت آئے روز سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

واضح رہے متعدد بار بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکڑوں بار لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر چکا ہے جس سے متعدد پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں