17 سالہ بچے کیساتھ زیادتی اورشادی کا مطالبہ کرنیوالا ملزم گرفتار

ممبئی : بھارت میں 17 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی اور شادی کا مطالبہ کرنے والا 35 سالہ شخص پولیس کی حراست میں آگیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق متاثرہ بچہ ممبئی کے ایک کالج میں ڈیزل مکینک کا ڈپلومہ لے رہا ہے جس نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا تذکرہ والدین کے ساتھ کیا جنہوں نے پولیس کو آگاہ کر دیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچے نے بیان ریکارڈ کرایا کہ وہ ملزم سے ایک جم میں ملا اور جہاں سے دوستی کا سلسلہ شروع ہوا۔ ملزم نے ایک روز مجھے اجمیر شریف پر جانے کا کہا اور وہاں پہنچنے پر ایک ہوٹل میں کمرہ بک کرایا اور جونہی ہم کمرے میں داخل ہوئے تو اس نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی مگر میں شور مچاتا ہوا بھاگ کر باہر نکل آیا۔پولیس کے مطابق پچھلے ہفتے ملزم نے بچے کو ریلوے سٹیشن پر بلایا اور اسے چومنے کی کوشش کی اور شادی کیلئے اصرار کیا تاہم اس کے ستانے پر بچے نے سارا ماجرہ اپنے والدین کے سامنے بیان کر دیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔