Get Alerts

احمد شہزاد دورہ ویسٹ انڈیز ادھورا چھوڑ کر واپس آگئے

احمد شہزاد دورہ ویسٹ انڈیز ادھورا چھوڑ کر واپس آگئے

ڈومینکا: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد والدہ کی علالت کے سبب دورہ ویسٹ انڈیز ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے ۔

ڈومینکا: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد والدہ کی علالت کے سبب دورہ ویسٹ انڈیز ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے ۔
تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کی والدہ اس وقت شدید علیل ہیں، چند ہفتوں قبل ہی ان میں ایک سنگین نوعیت کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث احمد شہزاد نے ٹیم مینجمنٹ سے درخواست کی کہ انہیں دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی اجازت دی جائے ، مینجمنٹ نے ان کے نجی مسئلے کو سمجھتے ہوئے وطن واپسی کی اجازت دے د ی تاہم احمد شہزاد پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ احمد شہزاد کی دورہ ویسٹ انڈیز کے ذریعے ہی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد وہ ٹیسٹ سیریز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے سے قاصر رہے جس کے سبب سابق کرکٹرز نے ان کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔