Get Alerts

عامر لیاقت نے پی ٹی وی نشریات سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کر دی

عامر لیاقت نے پی ٹی وی نشریات سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کر دی
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستان کے معروف سکالر اور پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت نے کہا ہے کہ پی ٹی وی رمضان پروگرام سے نکالے جانے خبریں جھوٹی ہیں ، بیمار ہونے کے باعث ٹرانسمیشن نہیں کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سکالر اور پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت نے پی ٹی وی کے پروگرام سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

انھوں نے کہا کہ وہ بیمار ہونے کے باعث رمضان ٹرانسمیشن پروگرام نہیں کر پا رہے ہیں ۔

عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ جلد پی ٹی وی سے افطار ٹرانسمیشن شروع کریں گے ۔