ڈالر کی ٹرپل سنچری

ڈالر کی ٹرپل سنچری

کراچی: امریکی کرنسی ڈالر کی ٹرپل سنچری ہوگئی ہے۔ڈالر کا ریٹ اوپن مارکیٹ میں تین سو کا ہندسہ عبور کرگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 پر فروخت ہورہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر297 روپے پرٹریڈ کررہا ہے ۔ملک میں جاری عدم سیاسی استحکام کی وجہ سے  امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو جاری ہے اوراس کے اثرات سٹاک مارکیٹ پربھی ہورہے ہیں۔