Get Alerts

روسی صدر پیوٹن کی یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز

روسی صدر پیوٹن کی یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کبھی بھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا اور اب بھی سنجیدہ بات چیت کا خواہاں ہے۔

اپنے بیان میں صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات 15 مئی کو ترکی کے شہر استنبول میں شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے ہمیشہ بات چیت کو ترجیح دی ہے اور اب فیصلہ یوکرین کو کرنا ہے کہ وہ آگے بڑھنا چاہتا ہے یا نہیں۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ اگر خطے میں دیرپا امن درکار ہے تو تنازع کی جڑ میں موجود اصل مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات صرف رسمی نہ ہوں، بلکہ ایسے ہوں جو مسئلے کی بنیاد تک پہنچیں اور دیرپا حل کی طرف لے جائیں۔

ٹیگز: