Get Alerts

آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں، بلکہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں، بلکہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں، بلکہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے میں کامیاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نہ صرف بہادر بلکہ انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہے، جس نے بھارتی جارحیت کا جواب حکمت اور طاقت کے ساتھ دیا۔ افواج پاکستان نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے دشمن کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف پرامن ہے بلکہ کمزور یا بزدل بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد ہے، اور افواج پاکستان ناقابلِ شکست ہیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مریم نواز نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی کے ذریعے مضبوط بنایا جائے گا، اور ایک ایسا پاکستان بنایا جائے گا جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر سکے۔

ٹیگز: