Get Alerts

مشی خان کا کنگنا رناوت کو دوٹوک جواب

مشی خان کا کنگنا رناوت کو دوٹوک جواب

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ مشی خان نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کے پاکستان مخالف بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ:
"کنگنا، حالیہ واقعات کے بعد پاکستان کے جواب 'آپریشن بنیان مرصوص' پر تمہاری کیا رائے ہے؟ امید ہے سبق حاصل ہوا ہوگا۔ پاکستان اور اس کی عوام کے خلاف ناپسندیدہ گفتگو کرنا تمہیں مہنگا پڑا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا آئندہ کچھ بولنے سے پہلے سوچ لیا کرو۔ ہم اپنے وطن اور اس کے لوگوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پہلے خود کو سمجھو اور اپنے کردار کا جائزہ لو۔"

مشی خان نے طنزیہ لہجے میں ایک چیلنج بھی پیش کیا:
"چلو یوں کرتے ہیں، جیسے کرکٹ میچز ہوتے ہیں ویسے ہی ایک مڈل گراؤنڈ چیلنج رکھ لیتے ہیں۔ ایک مکا ہی کافی ہوگا تمہارے لیے!"

یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے حالیہ تناؤ کے دوران سوشل میڈیا پر پاکستان کے حوالے سے سخت اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی تھی، جس پر پاکستانی عوام اور شوبز انڈسٹری کے مختلف افراد کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

ٹیگز: