Get Alerts

امریکی صدر کی خوشی یا ناراضگی سے فرق نہیں پڑتا، دشمن کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے: ایران کا ٹرمپ کو کرارا جواب

امریکی صدر کی خوشی یا ناراضگی سے فرق نہیں پڑتا، دشمن کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے: ایران کا ٹرمپ کو کرارا جواب

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سرکاری میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کی پالیسیاں واشنگٹن کو خوش کرنے کے لیے نہیں بنائی جاتیں۔ ایرانی قیادت نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد ہتھیار ڈالنا یا پسپائی اختیار کرنا ہرگز نہیں ہے۔
ایرانی صدر نے اپنے خطاب میں دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم دشمن کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔ مذاکرات کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، اس کا مطلب ہتھیار ڈالنا یا اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا نہیں ہے۔ایرانی خبر ایجنسی نے امریکی صدر کے ردعمل کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جواب سے خوش نہیں ہیں، تو یہ خود اس بات کی دلیل ہے کہ ایران کا موقف درست اور اس کے قومی مفاد میں ہے۔
 ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے منصوبے امریکی صدور کی پسند یا ناپسند کو مدنظر رکھ کر مرتب نہیں کیے جاتے۔ ایران اپنی خودمختاری اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
 ایران کے اس سخت اور جارحانہ رخ کے بعد خطے میں جاری سفارتی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے اور امریکہ و ایران کے درمیان محاذ آرائی میں مزید تیزی آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایران کے اس جواب نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکہ کے کسی بھی دباؤ کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، جس سے آنے والے دنوں میں سفارتی تعطل مزید گہرا ہونے کا امکان ہے۔

ٹیگز: