Get Alerts

جوہری تنازع پر بریک تھرو: ایران کی یورینیم افزودگی روکنے پر آمادگی، پاکستان کے ذریعے امریکہ کو تجاویز ارسال

جوہری تنازع پر بریک تھرو: ایران کی یورینیم افزودگی روکنے پر آمادگی، پاکستان کے ذریعے امریکہ کو تجاویز ارسال

واشنگٹن / تہران: امریکی اخبار "وال سٹریٹ جرنل" نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے ایک جامع تجویز واشنگٹن کو بھیجی ہے۔ یہ اہم سفارتی جواب ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک پاکستان کے ذریعے امریکی حکام کو موصول ہوا ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کے ذریعے ایران کا جوابی مراسلہ واشنگٹن پہنچا دیا گیا ہے۔ایران نے یورینیم افزودگی روکنے کی پیشکش تو کی ہے، تاہم جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا امریکی مطالبہ دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔
 تہران نے خطے میں امن کی خاطر جنگ بندی اور عالمی تجارت کے لیے اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار کھولنے کی تجویز دی ہے۔ایران نے ان اقدامات کے بدلے امریکہ سے عائد پابندیاں فوری اٹھانے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران نے جوہری تنازعات کے مستقل حل کے لیے آئندہ 30 روز میں باقاعدہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔
سفارتی ماہرین کے مطابق، پاکستان کے ذریعے پہنچائی گئی یہ تجاویز خطے میں جاری طویل کشیدگی کے خاتمے اور عالمی توانائی کی منڈیوں میں استحکام کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔

ٹیگز: