Get Alerts

واٹس ایپ ویب میں ایک بڑی اپ ڈیٹ

واٹس ایپ ویب میں ایک بڑی اپ ڈیٹ

کیلیفورنیا: واٹس ایپ ویب میں بڑا فیچر آنے والا، چیٹ تھیمز کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرنے کی سہولت پر کام جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین اپنی چیٹس کو مختلف تھیمز کے ذریعے اپنی پسند کے مطابق ڈیزائن کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، تاہم اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ ویب کے انٹرفیس کو مزید جدید اور صارف دوست بنانے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین چیٹ ببلز کے رنگ، وال پیپر اور بیک گراؤنڈ کو براہ راست ویب براؤزر کے اندر تبدیل کر سکیں گے۔ یہ آپشن واٹس ایپ ویب کی سیٹنگز میں “چیٹ تھیم” سیکشن کے ذریعے دستیاب ہوگا۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہر چیٹ کے لیے الگ تھیم منتخب کرنے کی سہولت دی جائے گی، جس سے صارفین اپنے مختلف چیٹس کو منفرد انداز میں کسٹمائز کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے تقریباً 40 سے 50 مختلف تھیمز تیار کیے جا رہے ہیں، جبکہ یہ تبدیلیاں صرف صارف کے اکاؤنٹ تک محدود ہوں گی اور دوسرے افراد کو نظر نہیں آئیں گی۔

فی الحال اس فیچر کی حتمی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی، تاہم اسے مستقبل میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: