Get Alerts

جسٹس ریٹائرڈ صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس ریٹائرڈ صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

کراچی :جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی نے سندھ کے 31 ویں گورنر کے  عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔نیو نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے  حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ ، سول اور ملٹری حکام بھی موجود تھے ۔ حلف اٹھانے کے بعد مہمانوں نے سعید الزماں صدیقی کو مبارکباد پیش کی ۔