بانی ایم کیو ایم کا دور ختم : نہال ہاشمی

بانی ایم کیو ایم کا دور ختم : نہال ہاشمی

کراچی : ن لیگ کے رہنما اور سینٹر  نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے گورنر کی تعیناتی سے صوبے یو پرامن بنانے میں مدد ملے گی۔ ن لیگ صوبے میں امن چاہتی ہے۔

جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی کے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ دہشت کی آخری نشانی گورنر ہاﺅس سے ہٹا دی  ۔14 سال قبل دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ گورنر ہاﺅس بھیجا گیا جسے آج ہٹا دیا اور آج بانی ایم کیو ایم کے دور کا بھی خاتمہ ہو گیا ۔

نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ نوازشریف جمہوری وزیر اعظم ہیں ، آمر کے دور میں سندھ میں دہشت گردی اور بد امنی تھی تاہم نواز شریف کے دور اقتدار میں سندھ میں امن بحال ہوا ہے ۔ جمہوریت اور آئین کی صحیح علامت آج گورنر ہاﺅس میں موجود ہے

سنیٹر نہال ہاشمی نے سوال اٹھایا کہ عشرت العباد جرائم میں مطلوب تھے تو سندھ حکومت نے کیوں جانے دیا ؟ صحافی نے سوال کیا کہ عشرت العباد کے حوالے سے یہ اقدام پہلے کیوں نہیں لیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ پہلے ایک آمر کا دور تھا جب کراچی اور سندھ میں  بدامنی مگر اب ملک میں جمہوری حکومت ہے ۔