45 سال سے زائد عمر کے حامل عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی شرط ختم

45 سال سے زائد عمر کے حامل عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی شرط ختم

سرگودھا: 45سال سے زائد عمر کے حامل عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی شرط ختم کر دی گئی جبکہ اس سے کم عمر کے افراد کو 4دسمبر 2017کے بعد عمرہ پر جانے کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق کروانا لازمی ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر سعید المالکی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب میں یہ اعلان کیا ہے کہ کہ عمرہ پر جانیوالے 45سال سال سے زائد عمر کے شہریوں کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ مل گیا ہے اب وہ براہ رست پہلے طریقہ کار کی طرح اپنے ٹریول ایجنٹس کے ذریعے عمرہ کا ویزہ لگواسکیں گے 12سال سے لیکر 45سال سے کم عمر کے زائرین کیلئے فنگر پرنٹس کروانا لازمی ہوگا ۔سعودی سفارتخانہ اور قونسل خانے 4دسمبر کے بعد ایسے افراد کو ہر گز عمرہ ویزا جاری نہیں کریں گے جو بائیو میٹرک نہ کروانا چاہتے ہوں ٹوور آپریٹرز کمپنیوںکے مطابق بائیو میٹرک کی شرط کی وجہ سے امسال عمرہ پر جانیوالوں کی تعداد میں60فیصد کمی واقع ہوئی ہے جن میں زیادہ تعداد ایشیئن ممالک کے شہریوں کی ہے ۔تا ہم ٹوور آپریٹرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعودی سفارتخانے کے حکام کو تمام حقائق اور درپیش مسائل سے آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ سعودی سفارتکانے کی جانب سے آئندہ ماہ4دسمبر سے دوبارہ با ئیو میٹرک کی شرط میں مزید رعایت حاصل ہوجائے گی۔