ممبئی : پاکستانی اداکارہ سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی کی پہلی بالی ووڈ فلم ”موم “ روس میں ”ماما“ کے نام سے ریلیز کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی کی تھرلر فلم ”موم “ کی ملک بھی میں ریلیز کے بعد روس میں فلم فیسٹیول میں پریمیئر دکھایا جائے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
فلم کی کہانی سری دیوی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی کا بدلہ لیتی ہے، فلم میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ادا کیا ہے جبکہ فلم میں اکشے کھنہ ،نواز الدین صدیقی اور پاکستان اداکار عدنان صدیقی بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات روی ادیاورنے دی ہے۔