عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بالی ووڈ فلم کا پوسٹر جاری

عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بالی ووڈ فلم کا پوسٹر جاری

ممبئی: نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بالی ووڈ فلم ”موم“ کا پوسٹر منظر عام پر آگیا۔ دونوں اداکار معروف بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم’کا پہلا پوسٹر سری دیوی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا ۔ روی دیوار کی ہدایت کاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ اور امریتا پوری شامل ہیں۔واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم‘رواں سال 14جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔|