جدہ : سعودی عرب کے شہر کے جدہ میں پہلی عالمی جنگ کے اختتام میں تقریب جاری تھی کہ وہاں پر دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ اس تقریب میں کئی ممالک کے نمائندے شریک تھے۔
تفصیلات کے مطابق عیسائیوں ایک کے قبرستان میں پہلی جنگ عظیم کی یاد کے اختتام سے ایک تقریب جاری تھی جسے ایک دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔ کہا رہا ہے کہ اس تقریب میں کئی یورپی ممالک کے نمائندے شریک تھے۔ اس حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا لیکن 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں ایک کا تعلق یونان سے ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے تاحال اس حملے کے بارے میں کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ 29اکتوبر کو فرانس کے قونصل خانے میں جو جدہ میں قائم ہے ایک سکیورٹی گارڈ کو سعودی شہری کی جانب سے چاقو سے حملہ کر زخمی کر دیا گیا تھا۔ اسی روز فرانس میں بھی تین افراد کو چاقو سے ہلاک کیا گیا تھا۔