’’حسن علی آسٹریلیا کی طرف سے مین آف دی میچ ‘‘

’’حسن علی آسٹریلیا کی طرف سے مین آف دی میچ ‘‘
سورس: فائل فوٹو

لاہور : پاکستان کے میچ ہارتے ہی ٹویٹر پر حسن علی ٹاپ ٹرینڈ کر گیا ۔ حسن علی نے نہ صرف انتہائی بری باؤلنگ کرائی بلکہ شاہین آفریدی کی گیند پر میتھو ویڈ کا کیچ بھی ڈراپ کیا۔ 

حسن علی کے  بارے میں میں ایک شخص نے ٹویٹ کیا کہ آسٹریلیا کی طرف سے مین آف  دی میچ حسن علی ہیں۔ 

عدیل راجہ نامی شخص نے لکھا کہ اکیلے حسن علی نے پاکستان کو میچ ہروادیا۔

اوشاز کے نام سے ٹویٹ کرنے والے ٹویٹر صارف کا کہنا  تھا کہ آپ یقین  کریں یا نہ کریں حسن علی نے پورے ٹورنامنٹ میں بری پرفارمنس دی۔ 

مہر بلوچ نامی ٹویٹر صارف نے اینٹ پکڑے ایک شخص کی تصویر شیئر کرتے لکھا کہ حسن علی ہم آپ کا ایئرپورٹ پر انتظار کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/iAm_Maher_/status/1458854202122416137

ذی سلیمان شریف کے نام سے ٹویٹ کرنے والے صارف نے لکھا کہ پوری ٹیم اچھا کھیلی لیکن حسن علی کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ۔ 

حمیرا عندلیب نامی ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ حسن علی کو تمام زندگی کرکٹ سے آرام کی ضرورت ہے ۔۔بائے بائے۔۔۔

اس کے علاوہ بہت سے صارف حسن علی کے حق میں بھی ٹویٹ کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ حسن علی نے پاکستان کو بہت سے میچ جتوائے ہیں اور ہم حسن علی کے ساتھ ہیں۔