ارشد شریف کو خرم اوروقار نے کینیا کی پولیس سے مل کر قتل کیا: رانا ثناء اللہ

ارشد شریف کو خرم اوروقار نے کینیا کی پولیس سے مل کر قتل کیا: رانا ثناء اللہ
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کا قتل ٹارگٹ کلنگ  ہے اور انہیں وقار اور خرم نے کینیا کی پولیس سے مل کر قتل کیا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا دونوں بھائیوں نے کینیا کی پولیس کے ساتھ مل کر ارشد شریف کا قتل کیا اور پھر اسے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی ۔ وقار اور خرم اپنے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی نہیں دے رہے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ہماری ٹیم سلمان اقبال اور طارق وصی سے بھی تفتیش کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کریں گے کہ دوبارہ کینیا کے صدر سے بات کریں کیونکہ کینیا کی پولیس تعاون نہیں کر رہی۔

مصنف کے بارے میں