بابراعظم کراچی کنگز کو چھوڑ کر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

بابراعظم کراچی کنگز کو چھوڑ کر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز سے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بابراعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے جبکہ لیگ کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اس امر کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بابراعظم کو پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا۔ 

قبل ازیں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ بابر اعظم چھ سیزن تک کراچی کنگز کا حصہ رہے۔ شکریہ اور نیک تمنائیں۔ بس اب کراچی کنگز کے خلاف کوور ڈرائیوز نہ مارنا۔

مصنف کے بارے میں