Get Alerts

ون ڈے سیریز : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ آج ہوگا

 ون ڈے سیریز : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ آج ہوگا

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی ہے۔ اس سیریز کے بعد 17 نومبر سے ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے۔

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ "پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی ہے، اور محمد رضوان سے مشاورت کے بعد ہی کپتانی قبول کی۔" انہوں نے کہا کہ ٹیم اس سیریز میں بہترین پرفارمنس دینے کے لیے پرعزم ہے۔

سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے پاکستان کی مہمان نوازی کو زبردست قرار دیا اور کہا کہ "جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے بہترین کھیل پیش کیا، اور ہم یہاں جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔"

میچ آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ سیریز میں علی نقوی ریفری کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ الیگزینڈ روارف اور آصف یعقوب پہلے ایک روزہ میچ میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ دوسرے میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، اور تیسرے میچ میں الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر کے طور پر کام کریں گے۔

ٹیگز: