Get Alerts

پاکستان بھرپور جواب دے گا:وزیر دفاع خواجہ آصف کا دہشتگرد حملے پر ردعمل

 پاکستان بھرپور جواب دے گا:وزیر دفاع خواجہ آصف کا دہشتگرد حملے پر ردعمل

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ ابھی تک دہشتگردی زیادہ تر سرحدی علاقوں تک محدود تھی، لیکن اسلام آباد میں حملے سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام علاقے دہشتگردوں کی زد میں ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ کابل کے حکمران پاکستان میں دہشتگردی کو روکنے کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد تک اس جنگ کو لانا ایک کابل سے پیغام ہے۔ پاکستان کے پاس بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور قوت موجود ہے۔"

وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔

ٹیگز: