Get Alerts

سیالکوٹ سے ریاض جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

سیالکوٹ سے ریاض جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور: سیالکوٹ سے ریاض جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں آگ لگ گئی۔جس کے باعث پی آئی اے کی پروازپی کے 755 کی لاہورایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ۔

تفصیلات کے مطابق آگ بھڑک اٹھنے کے باعث طیارے کی لاہور ایئر پور ٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ۔طیارے میں 300 سے زائدمسافر   تھے جن کو باحفاظت جہاز سے اتارا لیا گیا۔

امدادی ٹیمیں طیارے میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔آگ کی شدت کے باعث انجینئرنگ اسٹاف کو طیارے کے قریب نہیں جانے دیا جارہا۔پی آئی اے کی پروازپی کے 755 کی لاہورایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ۔