اس سال امیتابھ بچن دیوالی اور 75واں جنم دن نہیں منائیں گے

اس سال امیتابھ بچن دیوالی اور 75واں جنم دن نہیں منائیں گے

ممبئی:معروف اداکار امیتابھ بچن کا 75واں جنم دن بھارت میں دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس سال د یوالی اور 75واں جنم دن نہیں منائیں گے۔


بگ بی نے اس سال جنم دن منانے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس سال مارچ میں ایشوریا رائے کے والد کا انتقال ہو گیا تھاتو شاید اسی لیے انہوں نے احترامن دیوالی اور 75واں جنم دن منانے سے انکار کیا ہے ۔
امیتابھ بچن نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ اس سال دیوالی اور جنم دن کے موقعے پر شاید میں انڈیا میں موجود نہ ہوں اس لئے 75ویں جنم دن  کے موقع پر کسی تقریب کا انقعاد نہیں کیا جائے گا۔