لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے۔ احسن اقبال اپنے قیام کے دوران امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور امریکی وزیر دفاع کی جانب سے سی پیک سے متعلق متنازع بیان پر بھی آواز اٹھائی جائے گی۔
احسن اقبال عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیر داخلہ جنوبی ایشیا میں باہمی روابط سے متعلق کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
جان ہاپکن یونیورسٹی میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر بھی لیکچر دیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں