افتخار چودھری کے زیر استعمال گاڑی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ طلب

افتخار چودھری کے زیر استعمال گاڑی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ طلب

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی کے حوالے سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ 13 اکتوبر کو خود آ کر بتائیں کہ ججز کو کون سی مراعات دی جاتی ہیں اور دی گئیں۔

سابق چیف جسٹس کے پاس گاڑی 24 سو سی سی ہے یا چھ ہزار سی سی عدالت کو بتایا جائے کہ یہ کس قانون کے تحت دی گئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ گاڑی خود دی جاتی ہے اور پھر گاڑی رکھنے کا الزام لگا کر ججز کی توہین کی جاتی ہے۔

ججز اپنے اختیارات میں رہ کر کام کرتے ہیں اور آرڈر پاس کرتے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ وزارت قانون کو گاڑی کی مکمل تفصیلات کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت جمعہ کو دوبارہ ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں