کامران اکمل کے ہاں بیٹی کی پیدائش، گھر میں خوشی کا سماں

کامران اکمل کے ہاں بیٹی کی پیدائش، گھر میں خوشی کا سماں

لاہور: قومی کرکٹر کامران اکمل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز کی اہلیہ نے گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔ کامران کی اس سے قبل ایک بیٹی لائبہ اور بیٹا ایان ہے ۔

کامران اکمل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور وہ اس کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ وہ پرامید ہیں کہ اپنی محنت اور لگن سے بہت جلد قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنا لیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں