لاہور کے نواحی شہر رتو ڈھیر میں ڈینگی وائرس کا انکشاف

لاہور کے نواحی شہر رتو ڈھیر میں ڈینگی وائرس کا انکشاف

لاہور:تحصیل لاہورکے نواحی شہرتورڈھیرمیں ڈینگی وائرس کے پہلے شکار مریض کاانکشاف


اطلاعات کے مطابق صوابی کے ایک نجی کلینک میں معائنہ کروانے پرتورڈھیرکا رہائشی وسیم احمدڈینگی متاثرہ مریض پایا گیا، پرائیویٹ کلینکل لیبارٹری میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،ناظم سادہ انتظار اورنائب ناظم روح الامین متاثرہ نوجوان کولیکرآرایچ سی تورڈھیرپہنچے،مریض باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصورمنتقل، شہرمیں اطلاع پہنچتے ہی خوف وہراس پھیل گیا۔


ڈی سی صوابی سے شہرمیں دوبارہ مؤثرسپرے کروانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق 20 سالہ وسیم احمد ولد فقیرشاہ ساکن تورڈھیر گزشتہ تین دنوں سے بخار میں مبتلا تھا جسے بدھ کے روز صوابی ایک نجی کلینک سے معائنہ کروانے لے جایا گیا جہاں مریض کامیڈیکل ٹیسٹ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ڈاکٹر بحرالامین نے مریض کو سرکاری ہسپتال ریفر کیاوالدفقیرشاہ مریض بیٹے کولیکرگھرپہنچے اور ہسپتال داخل کروانے کی تیاری کرنے لگے